ملک کی قدر کریں،چند افراد نے ملک سے دھوکا کیا:حافظ نعیم

اس نظام کے باعث معاشرے میں معاشی ناہمواری بڑھ رہی ہے اور امیر طبقہ مزید دولت مند جبکہ غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

پشاور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کو اپنے ملک کی قدر کرنی چاہیے، کیونکہ چند افراد نے ذاتی مفادات کے لیے ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے سرمایہ دارانہ نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے باعث معاشرے میں معاشی ناہمواری بڑھ رہی ہے اور امیر طبقہ مزید دولت مند جبکہ غریب طبقہ مشکلات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ دنیا میں بدامنی اور فساد کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ چند افراد اور طاقتور قومیں اپنے اثر و رسوخ میں اضافہ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی جدوجہد اور مزاحمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان کے مطابق پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک کا آغاز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے اور جماعت اسلامی اپنے مؤقف کے لیے سیاسی و جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes