مری،2 ماہ کے بچے کی برساتی نالے سے لاش برآمد، والدین گرفتار

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے سے بچے کی لاش نکال لی جبکہ معاملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

مری،2 ماہ کے بچے کی برساتی نالے سے لاش برآمد، والدین گرفتار-مری کے علاقے مسیاڑی کے گاؤں گوہڑہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 ماہ کے بچے کو برساتی نالے میں پھینک دیا۔
ڈی پی او مری کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے برساتی نالے سے بچے کی لاش نکال لی جبکہ معاملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بچے کے والدین کو حراست میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون نے مبینہ طور پر پولیس کو بتایا کہ اس کے پہلے ہی 6 بچے ہیں اور وہ مزید بچے کی پرورش کرنے کی استطاعت نہیں رکھتی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes