مانسہرہ:موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی پر غیر ملکی سیاح لاپتہ

آئرش شہری الیگزینڈر جمعہ کے روز ایک دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی پر گیا تھا

مانسہرہ:سرن ویلی میں واقع تقریباً ساڑھے 13 ہزار فٹ بلند موسیٰ کا مصلیٰ چوٹی سے واپسی کے دوران آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا ایک غیر ملکی سیاح لاپتہ ہوگیا، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق آئرش شہری الیگزینڈر جمعہ کے روز ایک دوسرے غیر ملکی دوست کے ہمراہ موسیٰ کا مصلیٰ کی چوٹی پر گیا تھا۔ دونوں سیاح مبینہ طور پر ضروری این او سی کے بغیر علاقے میں پہنچے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واپسی کے دوران دونوں دوستوں نے الگ الگ راستوں سے نیچے اترنے کا فیصلہ کیا، تاہم الیگزینڈر مقررہ مقام پر نہ پہنچ سکا، جس کے بعد اس کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ ایس پی سٹی شاہنواز خان کی نگرانی میں مختلف مقامات پر سیاح کی تلاش کی جا رہی ہے۔

پولیس اور متعلقہ ادارے لاپتہ سیاح کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہاڑی راستوں اور ممکنہ مقامات کی تلاشی لے رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

😠
سخت نا پسند
0 Votes
😑
بہتر ہو سکتی تھی
0 Votes
😉
ٹھیک ہے
0 Votes
🙂
اچھی ہے
0 Votes
👍
بہت اچھی ہے
0 Votes