ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ایران جنگ رواں سال ختم ہوجائے گی:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ رواں سال ختم ہوسکتی ہے، جبکہ ان کا کہنا ہے کہ ممکن ہے جنگ نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات کے فوراً بعد اختتام پذیر ہو۔
ٹرمپ کے مطابق ایران امریکا کے ساتھ معاہدہ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے اور اس حوالے سے مسلسل رابطے میں ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ وہ ایران کے ساتھ ایسا کوئی معاہدہ نہیں کریں گے جو امریکا کے مفاد میں نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ اگر خلیجی ممالک ایران کے ساتھ ملاقات اور مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو انہیں ایسا کرنے پر کوئی اعتراض نہیں، کیونکہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آنے کا امکان ہے۔
ٹرمپ کے بیان کے بعد ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ مذاکرات اور جنگ کے خاتمے کے امکانات ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں، جبکہ عالمی توانائی کی منڈی بھی خطے کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
