اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

اداکارہ صبا قمر کے اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کے کچھ روز قبل اسپتال میں داخل ہونے کی وجہ سامنے آگئی۔

کچھ روز قبل دوران شوٹنگ لاہور میں ماڈل اور اداکارہ کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال میں ڈاکٹروں نےصبا قمر کا چیک اپ کیا اور مختلف ٹیسٹ بھی کرائے۔

اس کے علاوہ فیملی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے صبا قمر کو ایک ماہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔