ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.08 🇪🇺 یورو ₨317.21 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.37 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.15 🇦🇪 درہم ₨75.72 🇨🇳 چینی یوان ₨40.91

جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق

جھیل سیف اللہ میں کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 سیاح جاں بحق-خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں واقع خوبصورت سیاحتی مقام جھیل سیف اللہ میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 3 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سوات کے علاقے مہوڈنڈ سے تقریباً دو گھنٹے کی مسافت پر واقع جھیل سیف اللہ میں ایک کشتی پر ایک ہی خاندان کے 8 افراد اور ملاح سمیت مجموعی طور پر 9 افراد سوار تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں تمام افراد پانی میں گر گئے۔

ریسکیو کارروائی کے دوران شدید زخمی ملاح کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ 5 سیاحوں کی لاشیں جھیل سے برآمد کر لی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید 3 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والی لاشوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے لیے کالام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔