ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨317.37 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.17 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف قانونی محاذ پر پیش قدمی کا فیصلہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف قانونی محاذ پر پیش قدمی کا فیصلہ

ایران کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف قانونی محاذ پر پیش قدمی کا فیصلہ-ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے معاملے پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات ایسے شواہد فراہم کرتے ہیں جو ایران کے مؤقف کو قانونی بنیاد دینے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق ان بیانات کو مجرمانہ ذمہ داری کے اعتراف کے طور پر بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

مجتبیٰ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی ذمہ داریاں صرف انفرادی مقدمات تک محدود نہیں بلکہ قومی مفادات اور عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی قانونی اقدامات کرنا اس کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی بنیاد پر امریکا اور اسرائیل کے خلاف ہزاروں قانونی مقدمات دائر کیے جا سکتے ہیں۔ ان کے بقول ایسے اقدامات نہ صرف متاثرین کے حقوق کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔