ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ، مختلف شہروں میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے کی پیشگوئی آج سے ملک بھر میں ہیٹ ویو کا خدشہ
محکمہ موسمیات نے آج سے 12 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کے خدشے کا اظہار کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 40 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
سندھ اور بلوچستان کے بعض اضلاع میں درجہ حرارت 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 44 سے 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت 41 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔