اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے

👁️ 6 مرتبہ پڑھا گیا
آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کے لیے مخصوص 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کی نمائندگی ایک تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، جسے تسلیم کیا جانا ضروری ہے۔ اس کے مطابق انتخابی پیچیدگیوں کو دور کرنے اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول حل نکالنے کے لیے اصلاحات ضروری ہیں، جنہیں اسمبلی کے ذریعے آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آئینی اصلاحات عوام کے منتخب نمائندوں کا خصوصی اختیار اور مینڈیٹ ہیں، لہٰذا اس معاملے کو قانون ساز اسمبلی پر چھوڑا جانا چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی سیاسی جماعتوں، بار ایسوسی ایشنز، بار کونسل، سول سوسائٹی اور آئینی ماہرین سے مشاورت کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔