اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

خفیہ کال لیک؟ ٹرمپ کا ایران ڈیل کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
خفیہ کال لیک؟ ٹرمپ کا ایران ڈیل کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ

خفیہ کال لیک؟ ٹرمپ کا ایران ڈیل کے بدلے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطالبہ-امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عرب رہنماؤں کے ساتھ ایران، جنگ بندی اور امن معاہدے سے متعلق مبینہ ٹیلیفونک گفتگو کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس کی رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں ایران کے ساتھ امن ڈیل، آبنائے ہرمز کی بحالی اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے امور زیر بحث آئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی میں پیش رفت اسی صورت ممکن ہوگی جب بعض عرب ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں۔

گفتگو میں ترکی، قطر، سعودی عرب اور مصر کے رہنماؤں کی شرکت کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ مذاکرات کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال بتایا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے بعض ممالک پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے پر غور کریں، جس پر مبینہ طور پر بعض رہنما خاموش رہے۔

رپورٹ کے مطابق گفتگو کے اختتام پر ٹرمپ نے اپنے نمائندوں جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ آئندہ ہفتوں میں متعلقہ ممالک سے مزید رابطے کریں۔

یہ بھی یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اسلامی ممالک پر ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کی اپیل کی تھی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔