اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں عباس عراقچی سے ملاقات- پاکستان کی جانب سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران کے دورے پر موجود ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق تہران میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام، مغربی ایشیا کی سکیورٹی اور کشیدگی میں کمی کیلئے جاری سفارتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران آمد پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے ان کا استقبال کیا۔ دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران میں اہم ملاقاتیں کر رہے ہیں جہاں امریکا اور ایران کے درمیان جاری تنازعات میں کمی کیلئے مختلف تجاویز اور سفارتی امور پر گفتگو جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔