اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آتشزدگی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آتشزدگی

اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی میٹرو بس میں آتشزدگی-راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس میں آج اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اسلام آباد سے راولپنڈی جانے والی ایک میٹرو بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

واقعہ سکستھ روڈ میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں بس کے انجن میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیتے رہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے بس میں کوئی مسافر موجود نہیں تھا جس کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔