اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

عید کے بعد عمران خان کے مقدمات مقرر ہوں گے،چیف جسٹس کی یقین دہانی

👁️ 1 مرتبہ پڑھا گیا
عید کے بعد عمران خان کے مقدمات مقرر ہوں گے،چیف جسٹس کی یقین دہانی

عید کے بعد عمران خان کے مقدمات مقرر ہوں گے، چیف جسٹس کی یقین دہانی-چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ سے متعلق مقدمات عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

سپریم کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے مقدمات جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے مقدمات عید کے بعد سماعت کے لیے مقرر کر دیے جائیں گے۔

سلمان اکرم راجہ کے مطابق چیف جسٹس نے واضح کیا کہ مقدمات کی سماعت کے لیے ضروری انتظامات مکمل کیے جائیں گے تاکہ کیسز کو جلد آگے بڑھایا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔