اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

مودی حکومت حاجیوں کی جاسوسی کرنے لگی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
مودی حکومت حاجیوں کی جاسوسی کرنے لگی

مودی حکومت حاجیوں کی جاسوسی کرنے لگی-بھارت میں مودی حکومت پر حج پر جانے والے مسلمانوں کی نگرانی کے الزامات سامنے آگئے ہیں، جس نے ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا پر یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا عازمین حج کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی عازمین حج کو اسمارٹ واچز فراہم کی گئی ہیں جن میں ایک نجی کمپنی کا ایپ شامل ہونے پر تحفظات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان اسمارٹ واچز کے ذریعے عازمین کی نقل و حرکت کی نگرانی کے خدشات بھی سامنے آئے ہیں، جس پر ماہرین نے اس اقدام کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے یہ سوال بھی اٹھایا ہے کہ سعودی عرب میں فوٹوگرافی اور بعض پابندیوں کے باوجود اسمارٹ واچز فراہم کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی۔

اس معاملے پر حج کمیٹی آف انڈیا سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے سے بحث جاری ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔