اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

بنگلادیش سے شکست،شان مسعود کا قیادت چھوڑنے کا فیصلہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
بنگلادیش سے شکست،شان مسعود کا قیادت چھوڑنے کا فیصلہ

بنگلادیش سے شکست،شان مسعود کا قیادت چھوڑنے کا فیصلہ-بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شان مسعود نے اپنے قریبی ساتھی کھلاڑیوں کو کپتانی سے الگ ہونے کے ارادے سے آگاہ کردیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ وہ لاہور پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کو باضابطہ طور پر اپنا استعفیٰ پیش کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز میں شکست کے فوری بعد پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے استعفیٰ دینے کی خبروں کو رد کیا تھا، تاہم بعد میں مسلسل خراب نتائج اور اپنی بیٹنگ پرفارمنس پر مایوسی کے باعث انہوں نے یہ فیصلہ کیا۔

شان مسعود کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے مجموعی طور پر 16 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں سے 12 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ سیریز میں بھی قومی ٹیم کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔