اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا

پاکستان میں ذوالحجہ 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منانے کا اعلان کر دیا گیا۔ مختلف شہروں خصوصاً راولپنڈی، پشاور اور مردان سے چاند دیکھنے کی شہادتیں موصول ہوئیں، جن کی بنیاد پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے فیصلہ کیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی سربراہی میں منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات، سپارکو اور زونل کمیٹیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کو چاند نظر آنے سے متعلق متعدد شہادتیں موصول ہوئیں۔

اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی ضمیر احمد ساجد کی صدارت میں ہوا تاہم وہاں سے چاند دیکھنے کی کوئی شہادت موصول نہ ہوئی۔ دوسری جانب لاہور میں بھی ایوان اوقاف میں اجلاس منعقد کیا گیا جہاں موصول ہونے والی اطلاعات مرکزی کمیٹی کو ارسال کی گئیں۔

چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کا آغاز ہو گیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔