ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ ایران اپنی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے آخری حد تک جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ملک کے دفاع کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھا جائے گا۔
میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ ایمان، عزم اور حوصلہ ہی ایرانی افواج کی اصل طاقت ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایرانی فضائیہ کے ایف-5 لڑاکا طیارے جدید دفاعی نظام کی موجودگی کے باوجود اپنے اہداف تک رسائی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایرانی آرمی چیف نے مزید کہا کہ مسلح افواج پوری قوت کے ساتھ ملک کے دفاع اور قومی سلامتی کو یقینی بنائیں گی۔ انہوں نے ایرانی عوام کو یقین دلایا کہ وطن کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور یہ جدوجہد مکمل عزم کے ساتھ جاری رہے گی۔