اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ٹریفک چالان ہونے پر شہری بے ہوش

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹریفک چالان ہونے پر شہری بے ہوش

ٹریفک چالان ہونے پر شہری بے ہوش ہوگیا ۔یہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیاد۔ ٹریفک چالان کے بعد ایک شہری کے بے ہوش ہونے اور مبینہ طور پر ٹریفک وارڈنز کے موقع سے چلے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ایک شہری ٹریفک وارڈنز سے چالان نہ کرنے کی اپیل کر رہا تھا، تاہم کارروائی جاری رہی اور چالان ہونے کے فوراً بعد وہ زمین پر گر کر بے ہوش ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق اس موقع پر موجود وارڈنز نے فوری طور پر شہری کی مدد کرنے کے بجائے موقع سے چلے جانے کو ترجیح دی، جس پر وہاں موجود افراد نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ بعد ازاں شہری کو ریسکیو ٹیم کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے واقعات میں انسانی ہمدردی کو ترجیح دی جانی چاہیے اور ذمہ دار افراد کے خلاف شفاف تحقیقات ہونی چاہییں۔

متعلقہ حکام کی جانب سے واقعے کی تاحال باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔