اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا

ایران نے امریکا کے خلاف بین الاقوامی ثالثی عدالت سے رجوع کر لیا

ایرانی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ امریکا نے ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف جارحانہ اقدامات، اقتصادی پابندیوں اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے ذریعے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی۔

ایران نے اپنی درخواست میں 1981 کے الجزائر معاہدوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ ذمہ داریوں پر عمل نہیں کیا۔ ایرانی حکام کے مطابق 12 روزہ کشیدگی کے دوران امریکا کے اقدامات عالمی اصولوں اور سفارتی معاہدوں کے منافی تھے۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس معاملے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ عالمی مبصرین اس مقدمے کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔