ایران کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی ٹرمپ دھمکی آگئی
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے فوکس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران امن مذاکرات میں پہلے کے مقابلے میں کافی حد تک نرم ہو چکا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں امریکی فوج کی تعیناتی میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور امریکا کے پاس اب پہلے سے کہیں زیادہ جدید ہتھیار اور گولہ بارود موجود ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا بھر میں قائم امریکی اڈے جدید جنگی سازوسامان سے بھرے ہوئے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ان تمام وسائل کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ایران نے جنوبی کوریا کے ایک کارگو جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنوبی کوریا بھی اس مشن میں شامل ہو جائے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایران کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق یا ردعمل سامنے نہیں آیا۔