اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا حملہ ناکام بنا دیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا حملہ ناکام بنا دیا

جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا حملہ ناکام بنا دیا

اطلاعات کے مطابق خوارجین کی جانب سے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پاک فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا اور گاڑی کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کر دیا۔

ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور بھی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا منتقل کیا گیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ بڑے جانی نقصان سے بچاؤ بروقت کارروائی کے باعث ممکن ہوا۔ واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو ختم کیا جا سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔