ٹرمپ کا کانگریس کو خط،ایران کیساتھ مسلح کشیدگی ختم ہو گئی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کانگریس کو ایک خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مسلح کشیدگی بظاہر ختم ہو چکی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باوجود خطے میں امریکی افواج کی موجودگی برقرار ہے اور انتظامیہ امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ تاہم اس کے ساتھ یہ امکان بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ تنازع مکمل طور پر ختم نہ ہوا ہو۔
ماہرین کے مطابق اس مؤقف کا مقصد کانگریس کی جانب سے جنگی اختیارات سے متعلق ممکنہ منظوری کی ضرورت کو محدود کرنا ہو سکتا ہے، تاکہ انتظامیہ اپنی پالیسی کو زیادہ لچک کے ساتھ جاری رکھ سکے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کا آغاز 28 فروری کو ہوا تھا، جو اب موجودہ صورتحال کے مطابق ختم تصور کی جا رہی ہے، تاہم مستقبل میں صورتحال دوبارہ بدلنے کا امکان رد نہیں کیا گیا۔