اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

حنین شاہ کی شانداربائولنگ،حیدر آباد کنگز کی فائنل میں انٹری

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حنین شاہ کی شانداربائولنگ،حیدر آباد کنگز کی فائنل میں انٹری

قذافی اسٹیڈیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سنسنی خیز ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگزمین نے شاندار مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا جہاں نوجوان فاسٹ بولر شیردل حنین شاہ نے اعصاب پر قابو رکھتے ہوئے صرف 5 رنز دیے اور ٹیم کو یقینی جیت دلا دی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے آخری اوور میں 6 رنز درکار تھے، لیکن حنین شاہ کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے بیٹرز کامیاب نہ ہو سکے۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 184 رنز تک محدود رہی۔ مارک چیپمین نے 43 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ دیگر بیٹرز وقفے وقفے سے آؤٹ ہوتے رہے۔ 19ویں اوور میں محمد علی نے 22 رنز دے کر میچ کو یکدم دلچسپ بنا دیا تھا، تاہم آخری اوور میں صورتحال پھر بدل گئی۔

اس سے پہلے حیدرآباد کنگزمین نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔ ان فارم بیٹر عثمان خان نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے 30 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز اسکور کیے، جس میں 10 چوکے شامل تھے۔ ان کا ساتھ کوشل پریرا نے دیا، جنہوں نے 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 101 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

میچ کے دوران ابتدائی دباؤ کے باوجود کنگزمین نے کم بیک کیا، خاص طور پر آخری اوور میں شاندار بولنگ نے فتح کو یقینی بنایا۔ ٹیم اب فائنل میں پشاور زلمی کا مقابلہ کرے گی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حیدرآباد کنگزمین نے ٹورنامنٹ کے آغاز میں مسلسل چار میچ ہارے تھے، تاہم اس کے بعد شاندار کم بیک کرتے ہوئے اگلے 8 میں سے 7 میچ جیت کر اب ٹائٹل سے صرف ایک قدم دور ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔