کراچی کے ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن میں رات گئے سنیپ چیکنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور مزاحمت کی۔
پولیس کے مطابق نوجوان نے چیکنگ کے دوران اہلکاروں سے جھگڑا کیا، گریبان پکڑا اور خود کو ایک اعلیٰ پولیس افسرہ کا بیٹا ظاہر کرتے ہوئے کارروائی سے بچنے کی کوشش کی۔ ویڈیو میں وہ بار بار “امی کو کال کرو” کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا اور قانون کے یکساں اطلاق پر سوالات اٹھائے گئے۔
پولیس حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کر لیا اور اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔