اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ

پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

وزارت توانائی کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں ردوبدل ناگزیر تھا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ممکنہ بڑے اضافے کو محدود رکھنے کی کوشش کی تاکہ عوام پر اضافی بوجھ کم سے کم ڈالا جا سکے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات خصوصاً اہم سمندری راستوں سے متعلق صورتحال میں بہتری نہ آئی تو آئندہ دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ بھی دیکھنے میں آ سکتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔