اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

عمران خان کی داہنی آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے، بیرسٹر سلطان

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
عمران خان کی داہنی آنکھ کی بینائی 85 فیصد ختم ہوگئی ہے، بیرسٹر سلطان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جیل میں صحت کا مسئلہ ایک بار پھر شدت اختیار کر گیا ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل ملاقات کے بعد بتایا کہ عمران خان نے انہیں بتایا کہ ان کی داہنی آنکھ کی بینائی 85 فیصد چلی گئی ہے اور صرف 15 فیصد باقی رہ گئی ہے۔

سلمان صفدر کے مطابق عمران خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ “میرے پاس اب صرف 15 فیصد بینائی باقی ہے۔ انجیکشن لگنے کے بعد کچھ بہتری آئی تھی مگر اس کے بعد کوئی بہتری نہیں آئی۔” انہوں نے صفدر سے کہا کہ “میں آپ کو بیٹھے ہوئے بھی واضح طور پر نہیں دیکھ پا رہا۔”یہ انکشاف فرینڈ آف دی کورٹ کی حیثیت سے سلمان صفدر کی سپریم کورٹ میں پیش کردہ رپورٹ میں بھی سامنے آیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق عمران خان اکتوبر 2025 تک دونوں آنکھوں سے 6/6 بینائی رکھتے تھے، مگر اس کے بعد دھندلا پن شروع ہوا جو بڑھتا گیا۔ انہوں نے جیل حکام کو بار بار شکایت کی مگر کوئی مناسب کارروائی نہیں کی گئی۔طبی تشخیص کے مطابق عمران خان کو Central Retinal Vein Occlusion (آنکھ کی مرکزی رگ میں خون کا لوتھڑا) کا سامنا ہے،جس کی وجہ سے ریٹینا کو شدید نقصان پہنچا۔

پی ٹی آئی کارکنوں اور رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جیل میں مناسب علاج نہ ملنے اور تنہائی کی قید کی وجہ سے عمران خان کی صحت مزید متاثر ہو رہی ہے۔ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی جیل میں ہیں اور ان کی بھی آنکھوں کی صحت ٹھیک نہیں بتائی جا رہی۔سپریم کورٹ نے اس سے قبل ڈاکٹروں کی ٹیم کو عمران خان کا معائنہ کرنے کا حکم دیا تھا، مگر تاحال مکمل علاج اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی نہیں بنائی گئی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔