اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

ٹرمپ نے ایرانی پیشکش مسترد کردی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ٹرمپ نے ایرانی پیشکش مسترد کردی

ٹرمپ نے ایرانی پیشکش مسترد کردی-امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ جوہری معاہدے تک بحری ناکہ بندی برقرار رکھی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ ایسا معاہدہ ضروری ہے جس سے امریکا کے تمام خدشات دور ہوں، بصورت دیگر پابندیاں اور ناکہ بندی ختم نہیں کی جائے گی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے ایران کی اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کیا جس میں پہلے آبنائے ہرمز کھولنے اور ناکہ بندی ختم کرنے جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں کرنے کی بات کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے خلاف محدود مگر مؤثر حملوں کا منصوبہ بھی تیار کر رکھا ہے، جس کا مقصد ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانا بتایا جا رہا ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ کارروائیوں میں ایران کے اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے تاکہ دباؤ بڑھایا جا سکے۔ تاہم اب تک کسی فوجی آپریشن کا حتمی حکم جاری نہیں کیا گیا۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ بمباری کے مقابلے میں ناکہ بندی کو زیادہ مؤثر حکمت عملی سمجھتے ہیں، لیکن اگر ایران نے مؤقف نہ بدلا تو دیگر آپشنز پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے تاکہ پابندیاں ختم ہو سکیں، جبکہ بعض ماہرین کے مطابق ایران کی توانائی کی صورتحال سے متعلق ٹرمپ کے دعوؤں پر مکمل اتفاق نہیں کیا جا رہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔