واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ ناکہ بندی کے باعث ایرانی بندرگاہ چاہ بہار پر متعدد تجارتی جہاز پھنس گئے ہیں۔
سینٹکام کے مطابق کارروائی سے قبل بندرگاہ پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے، تاہم موجودہ صورتحال کے باعث وہاں 20 سے زائد جہاز رکے ہوئے ہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ایران کی بحری اور تجارتی سرگرمیوں پر اثر ڈال رہی ہے اور سمندری تجارت میں تعطل پیدا ہوا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات ایران پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، جس کا مقصد اس کی معاشی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔