گول سے قبل رونالڈو کی بسم اللہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سعودی پرو لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں کرسٹیانو رونالڈو نے ایک بار پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے شاندار پینلٹی گول کے ذریعے اپنی ٹیم النصر کو اہم فتح دلانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔
سعودی پرو لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں النصر نے حریف ٹیم کے خلاف 3-2 سے کامیابی حاصل کی، تاہم میچ کا سب سے یادگار لمحہ رونالڈو کا پینلٹی گول رہا۔ انہوں نے نہایت اعتماد اور سکون کے ساتھ گیند کو جال کی راہ دکھائی، جس نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔
گول سے قبل رونالڈو کی جانب سے “بسم اللہ” پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اسٹیڈیم “RONALDOOOOOO” کے نعروں سے گونج اٹھا۔
رونالڈو کی شاندار کارکردگی کے باعث النصر نے میچ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا اور فتح اپنے نام کی۔ اس سیزن میں بھی رونالڈو مسلسل بہترین فارم میں ہیں اور ٹیم کے لیے گول مشین ثابت ہو رہے ہیں۔