اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
اسلام آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں 6.3 شدت کا زلزلہ

 وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی، اور اس کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان تھا۔

خیبرپختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے متعدد شہروں میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں مظفرآباد، اسکردو، دیامر، راولپنڈی، مری، ٹیکسلا اور حسن ابدال شامل ہیں۔
علاوہ ازیں، لوئر دیر، کوہاٹ، سوات، صوابی، شبقدر اور پاڑاچنار میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث شہری گھروں سے نکل آئے اور کئی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے محفوظ مقامات کی طرف گئے۔ ابھی تک جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیں، اور حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔