پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ-حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔