اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

شمالی وزیرستان،کمسن بچی کی شاندار بولنگ کی ویڈیو وائرل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
شمالی وزیرستان،کمسن بچی کی شاندار بولنگ کی ویڈیو وائرل

شمالی وزیرستان،کمسن بچی کی شاندار بولنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والی کمسن بچی کی شاندار بولنگ نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔

تحصیل شیوہ سے تعلق رکھنے والی آئینہ وزیر کی ایک مقامی بچوں کے ٹورنامنٹ کے دوران بولنگ کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی۔ ویڈیو میں ان کی رفتار اور ایکشن کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

یہ ویڈیو ایک صارف کی جانب سے شیئر کی گئی جس میں بتایا گیا کہ آئینہ وزیر شہید عمر گل کی بیٹی ہیں اور وہ اپنی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ پوسٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اگر مناسب مواقع فراہم کیے جائیں تو قبائلی علاقوں کے بچوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد جاوید آفریدی نے بچی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئینہ وزیر ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں اور ایسا ٹیلنٹ درست پلیٹ فارم کا مستحق ہوتا ہے۔

بعد ازاں انہوں نے اعلان کیا کہ آئینہ وزیر کو پشاور زلمی کی آنے والی ویمن لیگ کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ وہ اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھار سکیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور کمسن کھلاڑی کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔