اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

کسی صورت دست بردار نہیں ہوں گے، ناراض رہنما وقاص اورکزئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
کسی صورت دست بردار نہیں ہوں گے، ناراض رہنما وقاص اورکزئی

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سینیٹ کے امیدوار وقاص اورکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے نمائندے نے ان سے پوچھا کہ اگر صرف عرفان سلیم کو سینیٹ ٹکٹ دے دیا جائے تو کیا آپ سب دست بردار ہوجائیں گے؟ اس پر وقاص اورکزئی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دست بردار ہونے کا سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سینیٹ میں 9 نشستیں جیت سکتے ہیں، ہم کیوں سمجھوتا کریں؟ بانی پی ٹی آئی کے ووٹ پر انکے ہی لوگ آنے چاہئیں۔

وقاص اورکزئی کا کہنا ہے کہ کونسی عقل مانتی ہے کہ جن سے ہمارا لیڈر بات نہیں کرتا ان کو اپنی نشستیں دیں۔ بانی پی ٹی آئی کا کھلاڑی ہوں کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔