اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

پنجاب میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے بعد سندھ کے مختلف شہروں میں بارشیں ہوئیں۔ کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

حیدرآباد، مٹیاری، بدین، ہالا، ٹنڈو باگو، میرپور خاص، ٹنڈوالہٰ یار میں بادل برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، جنوبی پنجاب، بلوچستان، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے آج سے 25 جولائی کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 18اضلاع میں بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ندی نالوں میں طغیانی، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بتایا جاتا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔