اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی

شاہ رخ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔ بالی وُڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں سے روایتی انداز میں ملاقات نہ کر سکنے پر معذرت کر لی۔

شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکام کی ہدایت کے مطابق باہر آ کر مداحوں سے ملاقات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ اداکار نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے لکھا:
“یہ اقدام سب کی حفاظت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ مجھے سمجھنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ یقین کریں، ملاقات نہ ہو پانے کا دکھ مجھے آپ سب سے زیادہ ہے۔ میں آپ سب کو دیکھنے کا بے صبری سے منتظر تھا کیونکہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔”

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر ان کے گھر ‘منٹ ہاؤس’ کے باہر مداحوں کی بڑی تعداد جمع تھی تاکہ وہ ایک جھلک دیکھ سکیں، لیکن سیکیورٹی مسائل کے باعث اداکار روایتی انداز میں بالکنی سے ان سے محبت کا جواب نہیں دے سکے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔