اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

شادی قسمت میں لکھی ہوگی تو ہوجائے گی،صبا قمر

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
شادی قسمت میں لکھی ہوگی تو ہوجائے گی،صبا قمر

شادی قسمت میں لکھی ہوگی تو ہوجائے گی،صبا قمر

معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی، ہو جائے گی۔

صبا قمر نے یہ بات ایک پوڈکاسٹ میں میزبان کے سوال کے جواب میں کہی، جس میں پوچھا گیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کے ساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے، اس حوالے سے ان کا کیا خیال ہے۔

اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ابھی آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں اور شادی کے بارے میں سب کچھ قسمت پر منحصر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محبت، شادی اور بچے سب کچھ قسمت میں لکھا ہوتا ہے، اس لیے نہ وقت سے پہلے مل سکتا ہے اور نہ وقت کے بعد۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہ اتنی مصروف رہتی ہیں کہ اپنی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری کر پاتی ہیں، اس لیے فی الحال محبت کے لیے وقت نکالنا ممکن نہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔