اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر گوجرانوالہ نے ان کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل نے سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا معائنہ کیا اور جاری ریسکیو آپریشنز پر بریفنگ لی۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی سرگرمیوں کی تعریف کی اور سکھ برادری سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات بشمول کرتارپور کو بحال کیا جائے گا، اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کرتارپور میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی خدمات پر شکریہ ادا کیا۔

فیلڈ مارشل نے سول انتظامیہ کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت جانی و مالی نقصان کم ہوا۔ انہوں نے جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں شامل سول انتظامیہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔