قلات:سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 19 اور 20 جولائی کو قلات میں آپریشن کیا گیا، انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ حلف برداری کے بغیر ہی پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی
ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:۔ خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی، ن لیگ، پیپلزپارٹی، جے یو آئی کا ملکر سینیٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے قوم کے غیر متزلزل عزم کی تجدید کرتے ہیں۔