اہم خبر
ABS24
نیوز
ABS24 News Network

حلف برداری کے بغیر ہی پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
حلف برداری کے بغیر ہی پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی

حلف برداری کے بغیر ہی پختونخوا اسمبلی کا اجلاس ملتوی

خیبرپختونخوا اسمبلی کا مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی حلف برداری کیلئے اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت اڑھائی گھٹنے کی تاخیر سے شروع ہوا، پی ٹی آئی کے شیر علی ارباب کی جانب سے کورم کی نشاندہی پر سپیکر نے گنتی کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:۔مخصوص نشستوں پر حلف برداری ، ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچ گئے

اجلاس ملتوی ہونے پر اپوزیشن اراکین نے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج کیا ، اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کہا کہ جو ہم کر رہے ہیں یہ جمہوری ہے، کوئی ڈکٹیٹرشپ نہیں۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر کے پی اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ایسا کب تک چلے گا، ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا لیکن اراکین سے حلف نہیں لیا جا رہا، اگر اسپیکر حلف نہیں لے گا تو چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کے پاس درخواست لیکر جائیں گے۔

واضح رہے کے پی اسمبلی اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب 25 ارکان سے آج حلف لیا جانا ہے جس میں 21 خواتین اور 4 اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین شامل ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔