چینی کمپنی کی عمارت پر ایرانی حملہ،ایک شخص ہلاک-کویت نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے شمالی علاقے میں واقع ایک چینی کمپنی کی عمارت کو مبینہ طور پر ایرانی میزائل اور ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود عبدالعزیز العتیبی کے مطابق حملے میں چینی کمپنی کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جبکہ وہاں کام کرنے والا ایک کارکن جان کی بازی ہار گیا۔
وزارتِ دفاع نے اس واقعے کو "سنگین جارحیت” قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ اداروں نے فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لینا اور ضروری اقدامات کرنا شروع کر دیے ہیں۔
کویتی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی مسلح افواج شہریوں اور اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے تاحال حملے سے متعلق مزید تفصیلات یا ممکنہ نقصانات کے بارے میں کوئی اضافی معلومات جاری نہیں کی ہیں۔
