ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

میرپور نیو سٹی میں لینڈ سلائیڈنگ،دو مکانات منہدم

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
میرپور نیو سٹی میں لینڈ سلائیڈنگ،دو مکانات منہدم

میرپور نیو سٹی میں لینڈ سلائیڈنگ،دو مکانات منہدم۔آزاد کشمیر کے شہر میرپور سے ملحقہ میرپور نیو سٹی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے نتیجے میں دو گھر گر گئے۔

رپورٹس کے مطابق میرپور نیو سٹی کے سیکٹر بی میں زمین کھسکنے کے دو واقعات پیش آئے، جہاں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ گھروں کے رہائشی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ مسلسل بارشوں کے بعد زمین سرکنے کا عمل شروع ہوا، جس کے باعث مٹی کے تودے آبادی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے مزید نقصانات کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو غیر محفوظ عمارتوں سے دور رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔