دشمن کے سامنے ایرانی عوام ثابت قدم رہیں گے،ایرانی صدر-ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ملک نے دشمن کے خلاف مزاحمت میں ایک نئی مثال قائم کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام مشکلات اور چیلنجز کے باوجود ثابت قدم ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ایرانی عوام ناانصافی اور ظلم کے سامنے کبھی سر نہیں جھکائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کے ساتھ انصاف کرے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اقدامات اٹھائے۔
ایرانی صدر کے مطابق ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ اتحاد، استقامت اور قومی عزم کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
