ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا،اوگرا نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
پیٹرول،ڈیزل اور مٹی کا تیل مہنگا،اوگرا نے نئی قیمتیں جاری کر دیں

اسلام آباد: اوگرا نے 22 جولائی کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 6 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں 22 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔

حکومت نے حالیہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اوگرا وزیراعظم یا وفاقی حکومت کی پیشگی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے سے جاری کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یاد رہے کہ 21 جولائی کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 35 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔