ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.91 🇪🇺 یورو ₨317.41 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.20 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨41.03

آزاد کشمیر انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ

👁️ 3 مرتبہ پڑھا گیا
آزاد کشمیر انتخابات مرحلہ وار کرانے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں ہونے والے عام انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرتے ہوئے پولنگ مرحلہ وار کرانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر غلام مصطفیٰ مغل نے مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کا پہلا مرحلہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں ہوگا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن میں 10 اگست کو انتخابات ہوں گے۔ ان کے مطابق مہاجرین کی 12 نشستوں پر بھی مظفرآباد ڈویژن کے ساتھ 2 اگست کو پولنگ ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات سیکیورٹی انتظامات کے تحت کرائے جائیں گے اور پاک فوج کی نفری کی دستیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار پولنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پولنگ مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل شفاف انداز میں کرائی جائے گی۔