ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.23 🇪🇺 یورو ₨317.56 🇬🇧 پاؤنڈ ₨372.09 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.19 🇦🇪 درہم ₨75.76 🇨🇳 چینی یوان ₨40.85

اسرائیل امریکا کے ساتھ ایران کیخلاف جنگ کیلئے تیار

👁️ 4 مرتبہ پڑھا گیا
اسرائیل امریکا کے ساتھ ایران کیخلاف جنگ کیلئے تیار

 اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ امریکی فوجی کارروائی میں شامل ہونے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور حکومتی احکامات ملتے ہی کارروائی کر سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ فوج ہائی الرٹ پر ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی کے آغاز سے ہی اسرائیل نے اپنی فوجی تیاریوں کو جاری رکھا کیونکہ اسرائیلی قیادت کو ایرانی وعدوں پر اعتماد نہیں تھا اور انہیں محض وقتی حکمتِ عملی تصور کیا جا رہا تھا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایرانی قیادت اپنے فیصلوں کے ممکنہ نتائج کا درست اندازہ نہیں لگا رہی اور ایسے اقدامات کر رہی ہے جیسے جنگ میں کامیابی حاصل کر چکی ہو، جبکہ امریکا پر دباؤ ڈالنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو پہلے ہی اندازہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مذاکرات پر صبر زیادہ دیر برقرار نہیں رہے گا، اسی لیے ہر ممکن صورتحال کے لیے فوجی تیاریاں جاری رکھی گئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔