ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.90 🇪🇺 یورو ₨317.47 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.65 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨40.89

خطبہ جمعہ،ناصر مدنی دل کا دورہ پڑنے پر بے ہوش ہوگئے

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
خطبہ جمعہ،ناصر مدنی دل کا دورہ پڑنے پر بے ہوش ہوگئے

 لاہور۔معروف مذہبی اسکالر علامہ ناصر مدنی خطبہ جمعہ دیتے ہوئے اچانک بے ہوش ہوگئے، جس کے بعد نمازیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تفصیل کے مطابق علامہ ناصر مدنی نماز جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اور اسی دوران کلمہ طیبہ پڑھ رہے تھے کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی اور وہ پیچھے کی جانب گر گئے

واقعہ پیش آتے ہی مسجد میں موجود افراد فوری طور پر ان کی مدد کیلئے  آگے بڑھے اور ابتدائی طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی۔

بعد ازاں انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا طبی معائنہ اور علاج جاری ہے۔ ان کے چاہنے والوں اور عقیدت مندوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔