ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨277.90 🇪🇺 یورو ₨317.47 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.65 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.11 🇦🇪 درہم ₨75.67 🇨🇳 چینی یوان ₨40.89

ژوب حادثہ،ڈرائیور کا سواری سے جھگڑا ہوا تھا

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
ژوب حادثہ،ڈرائیور کا سواری سے جھگڑا ہوا تھا

کوئٹہ۔ بلوچستان کے علاقے ژوب میں مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد زخمی عینی شاہد کی جانب سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کا سواری سے جھگڑا ہوا تھا، ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرائی، تفصیل بتاتے ہوئے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ بس میں ڈرائیور کی سواری سے منہ ماری ہو رہی تھی۔

جس پر ڈرائیور نے سواری سے کہا آپ کی ہمارا ڈیزل ضائع ہوا، جس پر تکرار اتنی شدت اختیار کر گئی ڈرائیور نے جان بوجھ کر بس کھائی میں گرا دی، بس میں تقریبا 45 کے قریب لوگ سوار تھے،

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ متعدد زخمیوں کو جائے وقوعہ سے نکال کر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر شیرانی کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔