ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.01 🇪🇺 یورو ₨316.52 🇬🇧 پاؤنڈ ₨368.85 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.14 🇦🇪 درہم ₨75.70 🇨🇳 چینی یوان ₨40.88

سابق وزیراعظم تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

👁️ 0 مرتبہ پڑھا گیا
سابق وزیراعظم تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

آزاد کشمیر انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی نے اپنی سیاسی سرگرمیاں تیز کرتے ہوئے کئی اہم شخصیات کو اپنی صفوں میں شامل کر لیا ہے۔

پارٹی صدر عبدالعلیم خان سے مختلف سیاسی رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں، جن کے بعد آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر زراعت چوہدری علی شان سونی، سابق وزیر صحت نثار انصر ابدالی، سابق مشیر سردار افتخار رشید اور سابق وزیر تقدیس گیلانی نے بھی آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔

اسی طرح ایل اے 16 سے اعجاز کھٹانہ، ایل اے 39 سے طاہر کھوکھر اور ایل اے 30 سے مقبول گجر نے بھی استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بننے کا اعلان کیا، جبکہ پارٹی قیادت نے نئے شامل ہونے والے رہنماؤں کو پارٹی پرچم پہنایا۔

ملاقات کے دوران آزاد کشمیر کے عام انتخابات، سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئی سیاسی سوچ کی ضرورت ہے اور استحکام پاکستان پارٹی کو عوام کے لیے مثبت سیاسی متبادل قرار دیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق انتخابات سے قبل ان اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کو استحکام پاکستان پارٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے آزاد کشمیر کی انتخابی سیاست میں نئی صف بندی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔