ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨278.18 🇪🇺 یورو ₨316.90 🇬🇧 پاؤنڈ ₨367.33 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.18 🇦🇪 درہم ₨75.75 🇨🇳 چینی یوان ₨40.86

امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط

👁️ 2 مرتبہ پڑھا گیا
امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط

امریکا، لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط-واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان فریم ورک معاہدے پر دستخط کی ایک اہم تقریب منعقد ہوئی، جس میں امریکا، لبنان اور اسرائیل نے باضابطہ طور پر معاہدے پر دستخط کیے۔

تقریب میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل ایک فریم ورک معاہدے تک پہنچ گئے ہیں، جو خطے میں امن کے قیام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ لبنان اور اسرائیل کے عوام ایک محفوظ اور پُرامن مستقبل میں زندگی گزاریں، اور یہی اس معاہدے کا بنیادی مقصد ہے۔

تقریب کے دوران تینوں ممالک کی جانب سے فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے، تاہم معاہدے کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔