ABS24
نیوز
ABS24 News Network
💰 زرمبادلہ
🇺🇸 امریکی ڈالر ₨280.40 🇪🇺 یورو ₨321.59 🇬🇧 پاؤنڈ ₨370.89 🇸🇦 سعودی ریال ₨74.77 🇦🇪 درہم ₨76.35 🇨🇳 چینی یوان ₨41.33

بنوں میں زور دار دھماکا،7 افراد جاں بحق

👁️ 7 مرتبہ پڑھا گیا
بنوں میں زور دار دھماکا،7 افراد جاں بحق

بنوں میں زور دار دھماکا،7 افراد جاں بحق ہوگئے-بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے پینگ میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دھماکا آئی ای ڈی کے ذریعے کیا گیا جس میں مسافر گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر ڈاٹسن ہاتھی خیل گاؤں سے مسافروں کو لے کر جا رہی تھی۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی زد میں آئی تاہم وہ محفوظ رہے، جبکہ گاڑی کو نقصان پہنچا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں جنہیں فوری طور پر خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں پر * کا نشان لگا ہوا ہے۔